پیرس(رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) پیرس کے مون پارناس (Montparnasse) ٹرین اسٹیشن پر پولیس نے چاقو تھامےایک شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا۔پولیس کی فائرنگ کی زد میں ایک 53 سالہ راہگیر بھی آ گیا، جس کی ٹانگ میں گولی لگی، جسے موقع پر ہی فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی، پولیس اور پراسیکیوٹر کے مطابق چاقو تھامے شخص ایک سابقہ ریکارڈ کا حامل ہے اور ماضی میں گھریلو تشدد کے ایک مقدمے میں ملوث رہ چکا ہے،جب پولیس نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی تو اس نے خودکشی کی دھمکیاں دیں، جس پر ایک پولیس افسر نے ناگزیر سمجھتے ہوئے اس کی ٹانگوں پر فائر کیا۔ اس دوران اس شخص نے خود کو بھی چاقو مار کر زخمی کیا۔پولیس کی فائرنگ کی زد میں ایک 53 سالہ راہگیر بھی آ گیا، جس کی ٹانگ میں گولی لگی، جسے موقع پر ہی فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔