• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی ممالک حماس کو خطے سے نکالیں، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا مطالبہ

کراچی(نیوز ڈیسک)علاقائی ممالک حماس کو خطے سے نکالیں، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا مطالبہ ،حماس اور اسرائیل کی سخت گیر پوزیشنیں،غزہ امن منصوبہ مشکلات سے دوچار ،اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر حماس کو علاقے سے نکالنے میں تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے تمام پڑوسیوں کی طرف امن و خوشحالی کا ہاتھ بڑھاتا ہے۔اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب ایک روز قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس امن منصوبے کی توثیق کی، جس میں حماس کو امن کی شرط پر عام معافی اور ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید