• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ و جیو گروپ کا تاریخی فیصلہ، اسٹاف کیلئے پہلا باضابطہ مینٹل ہیلتھ پروگرام

کراچی (جنگ نیوز)’’ جنگ و جیو گروپ“نے ملک کی میڈیا انڈسٹری میں پہلی بار اپنے اسٹاف کی ذہنی صحت کے لئے ایک منظم اور باضابطہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ پروگرام”مل کر“آؤبات کریں“ کے سلوگن کے تحت ہوگا جس کا مقصد کام کی جگہوں پر ذہنی دباؤ کو سمجھنا اور اس میں کمی لانا ہے۔پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک شخص کسی نہ کسی ذہنی بیماری کا شکار ہے اور اس میں سب سے زیادہ متاثر نوجوان طبقہ ہے،”جنگ و جیو گروپ“نے ملک کی میڈیا انڈسٹری میں پہلی بار اپنے اسٹاف کی ذہنی صحت کے لیے منظم اور باضابطہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے ذہنی صحت اور نیورو سائنس سروسز فراہم کرنے والے ادارے ”SYNAPSE Pakistan“کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ میاں اور ”جیونیوز“کے مینیجنگ ڈائریکٹر ”اظہر عباس“کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اس سمجھوتے کا مقصد کام کی جگہوں پر ذہنی دباؤ کو سمجھنا اور اس میں کمی لانا اور ورکرز کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنے مسائل اور ذہنی دباؤ کے بارے میں کھل کر بات کرسکیں۔اس موقع پر ”جیونیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے ”SYNAPSE Pakistan“کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یاداشت کے تحت مائنڈ ویل نیس، کونسلنگ اور تھراپی کو ایک منظم طریقے سے ادارے کے نظام کا حصہ بنایا جائے گا،اس اقدام کے ساتھ ”جیو“ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کا پہلا ادارہ بن گیا ہے جس نے اپنے ورکرز کی ذہنی صحت کو باضابطہ طور پرنا صرف اولین ترجیح بنایا بلکہ عملی قدم بھی اٹھایا ہے۔

اہم خبریں سے مزید