• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی عالمی قرض دہندگی: امریکہ سب سے بڑا وصول کنندہ

واشنگٹن/بیجنگ ( جنگ نیوز) دنیا کے سب سے بڑے قرض دہندگان میں شامل چین نے ترقی پذیر ممالک کو سڑکیں، بندرگاہیں اور ریلوے تعمیر کرنے کے لیے 10کھرب ڈالر سے زیادہ کے قرضے فراہم کیے ہیں۔ چینی قرض کاسب سے بڑا وصول دہندہ امریکا تھا جہاں چینی بینکوں نے امریکی کمپنیوں اور منصوبوں کو 200 ارب ڈالر کی مالی معاونت دی، جس میں پائپ لائنیں، ڈیٹا سینٹرز اور ہوائی اڈوں کی تعمیر شامل ہیں۔2000سے 2023 کے دوران چینی ریاستی اداروں نے دنیا بھر میں 22 کھرب ڈالر کے قرضے اور گرانٹس فراہم کیے، جو پچھلے اندازوں سے دو سے چار گنا زیادہ ہیں۔ یہ مالی امداد بیجنگ کو اسٹریٹجک شعبوں میں اثرورسوخ قائم کرنے اور سپلائی چین پر کنٹرول حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔ترقی پذیر ممالک میں زیادہ تر قرضے حکومتوں کے بڑے منصوبوں کے لیے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید