• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران شدید خشک سالی سے دوچار، بارش کیلئے کلاؤڈ سیڈنگ شروع

تہران(نیوز ڈیسک)ایران شدید خشک سالی سے دوچار، بارش کیلئے کلاؤڈ سیڈنگ شروع،نصف صوبے کئی ماہ سے خشک سالی کا شکار،تہران میں بارش سوسال کی کم ترین سطح پر،خطے کے دیگر ممالک کی طرح ایران بھی مصنوعی بارش پر انحصار بڑھانے لگا۔ایران کو دہائیوں کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے، جس کے باعث حکام نے بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ہفتے کے روز پہلی بار موجودہ آبی سال میں ارومیہ جھیل کے بیسن میں کلاؤڈ سیڈنگ پرواز کی گئی۔ ملک کے شمال مغرب میں واقع ارومیہ ایران کی سب سے بڑی جھیل ہے، جو خشک سالی کے باعث بڑی حد تک سوکھ کر نمک زار بن چکی ہے۔ارنا کا کہنا ہے کہ مزید آپریشن مشرقی اور مغربی آذربائیجان میں کیے جائیں گے۔ کلاؤڈ سیڈنگ میں فضاء میں طیاروں کے ذریعے چاندی کے آؤڈائیڈ اور نمک جیسے ذرات چھوڑ کر مصنوعی بارش برسائی جاتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید