• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر زکوٰۃ پنجاب کا دورہ سیالکوٹ ،ریلیف کیمپوں میں اضافہ کی ہدایت

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر زکو و عشر وچیئرمین کیبنٹ کمیٹی فار فلڈ پنجاب ندیم کامران نے اتوار   کو ضلع سیالکوٹ اور نارووال میں سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں سید پور، چپراڑ ، جیستی والا کے علاوہ نالہ ڈیک ، نالہ ایک نالہ بھیڈ ، دریائے توی اور دریائے چناب کے پشتوں کا معائنہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کو  ہدایت کی متاثرین سیلاب کیلئے لگائے گئے ریلیف کیمپوں میں اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے وہاں پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور متاثرین کو مفت خوراک مہیا کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جانوروں میں ونڈا اور چارہ فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ دریاوں اور نالوں میں پانی کے اتار چڑھاو پر نظر رکھی جائے اور دریاوں اور نالوں میں طغیانی سے ممکنہ طور متاثر ہونے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت اطلاع فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں ۔انہوں نے تحصیل ظفروال کے نواحی علاقہ جیستی والا،چہور پر تعمیر ہونے والے 7کلو میٹر حفاظتی بند کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری ایری گیشن پنجاب سیف انجم، ڈائریکٹر جنرل پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خالد شیر دل، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ارمغان سبحانی،   منشاءاللہ  بٹ ، ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ڈی سی او نارووال اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیرکے علاوہ متعلقہ محکموں کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 
تازہ ترین