• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 نئی پی ایس ایل ٹیموں کیلئے 6 نئے شہروں کے ناموں پر پی سی بی کی وضاحت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کے ناموں کو حتمی شکل دینے پر پی سی بی نے وضاحت جاری کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے شہروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کامیاب بڈر کے پاس شہر کے نام کا انتخاب کرنے کا حق ہے، پی سی بی نے ٹیموں کی بڈنگ کے لیے 6 نام دیے ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ 6 شہروں کے ناموں میں سے کامیاب بڈر نام منتخب کریں گے، ان 6 شہروں میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدر آباد، سیالکوٹ، مظفر آباد اور گلگت شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق پی سی بی نے دنیا بھر سے نئی ٹیموں کے لیے پیشکشیں طلب کر رکھی ہیں، جس کے لیے ٹیکنیکل پروپوزل جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 15 دسمبر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید