پنجاب کے مختلف اضلاع کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 399 پارٹیکیولیٹ میٹر ہے۔
اسی طرح ملتان کے علاقے قادر پوراں کی فضا آج مضرترین ہے جس کی میں آلودگی کی تعداد 643 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
فیصل آباد میں 413، بہاولپور میں 364، گوجرانوالہ میں 299 اور پشاور کی فضا میں آلودگی کی مقدار 265 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق قصور کی فضا میں آج آلودگی کی مقدار 336، خانیوال 313 اور شیخوپورہ میں 303 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔