• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، مستقل رہائش کیلئے قیام کی مدت 10 برس کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مستقل رہائش کے لیے قیام کی مدت 5 کے بجائے 10 برس کردی جائے گی، نئے مجوزہ قواعد کا اطلاق 2021 کے بعد برطانیہ آئے تقریباً 20 لاکھ افراد پر بھی ہوگا۔

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے پارلیمنٹ میں اپنے بیان میں کہا کہ مستقل رہائش کے خواہش مند افراد کا کریمنل ریکارڈ اور ان پر کوئی قرض نہ ہو، انہیں اے لیول کے معیار کی انگریزی بھی بولنا آنی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ این ایچ ایس کے لیے خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور نرسیں پانچ برس بعد ہی مستقل رہائش کے لیے رجوع کرسکیں گے۔ 

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ذہین افراد فاسٹ ٹریک، زائد آمدنی اور انٹرپینیورز تین برس بعد ہی مستقل رہائش کے لیے اپلائی کرسکیں گے جبکہ غیر قانونی تارکین وطن کو مستقل رہائش کے لیے تین سال انتظار کرنا ہوگا۔

شبانہ محمود نے واضح کیا کہ برطانیہ میں ہمیشہ کے لیے آباد ہونا حق نہیں بلکہ استحقاق ہے جسے کچھ کرکے حاصل کرنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید