خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن (کے پی ایس سی) امتحانات کے موقع پر امتحانی مراکز کے قریب ہجوم پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پابندیاں دفعہ 144 کے تحت 4 دسمبر تک لگائی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے بتایا کہ اس دوران غیر متعلقہ افراد امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہوسکتے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے بتایا کہ امیدوار، اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکار امتحانی مراکز میں داخل ہوسکیں گے۔