• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: لیڈی ڈیانا کا نیا مومی مجسمہ ’ریوینج ڈریس‘ میں نمائش کے لیے پیش

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پیرس کے معروف گریون ویکس میوزیم میں گزشتہ روز شہزادی ڈیانا کا نیا مومی مجسمہ ’ریوینج ڈریس‘ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

شہزادی کی موت کے 28 سال بعد پیرس کے عجائب گھر میں پیش کیا گیا یہ مجسمہ، پہلے ہی روز عوام اور بین الاقوامی میڈیا کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گیا۔

مجسمے کا سائز شہزادی کے اصل سائز کے برابر ہے، جو انتہائی خوبصورت انداز، باریک کاریگری اور تاریخی اہمیت کے باعث توجہ حاصل کر رہا ہے۔

گریون میوزیم نے شہزادی کے اس مجسمے کے لیے جس مشہور سیاہ لباس کا انتخاب کیا ہے وہ ’انتقامی لباس‘ سے شہرت رکھتا ہے۔ یہ لباس شہزادی نے 1994 میں اس رات زیب تن کیا ہوا تھا جب کنگ چارلس نے اپنی بےوفائی کا اعتراف کیا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈیانا کے مجسمے کے لیے 1996 میں ملاقات طے تھی مگر 1997 میں لیڈی ڈیانا کے کار حادثے میں موت کے بعد منصوبہ روک دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لیڈی ڈیانا اور موجود برطانوی شاہ چارلس سوم کی شادی جولائی 1981 میں ہوئی تھی، جسے ’صدی کی سب سے بڑی شادی‘ قرار دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اگست 1996 میں دونوں کی باقاعدہ طلاق ہوگئی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید