• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج کیلئے معطل کر دی گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے سبب معطل کیا گیا ہے جبکہ چمن کے لیے بھی ٹرین سروس معطل رہے گی۔

چمن پیسنجر ٹرین ٹیکنیکل اور مینٹیننس وجوہات کی بناء پر معطل کی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے آج پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور چمن کے لیے پیسنجر ٹرین روانہ نہیں کی گئی، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک چلایا جائے گا جبکہ کراچی سے آنے والی بولان میل کو بھی جیکب آباد تک چلایا جائے گا۔

ریلوے کے حکام کے مطابق  جیکب آباد سے جعفر ایکسپریس کو پشاور کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک کر مسافروں کو نجی ٹرانسپورٹ کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید