پرتھ میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن 19 وکٹیں گر گئیں۔ انگلش پہلے بیٹنگ میں 172 رنز پر آؤٹ ہوئی، جواب میں آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام تک 9 وکٹ پر 123رنز بنائے۔
ایشز سیریز کا آغا پرتھ ٹیسٹ سے ہوا ہے، جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی مگر اُن کے بیٹرز مچل اسٹارک کی شاندار بولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور ٹیم 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
ہیری بروک نے 52، اولی پاپ نے 46 اور جیمی اسمتھ نے 33رنز بنائے، مچل اسٹارک نے 58 رنز کے عوض 7 کھلاڑی آؤٹ کیے، برینڈن ڈوگیٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں آسٹریلوی ٹیم بھی مشکلا ت کا شکار رہی، جس نے پہلے دن کے اختتام تک 9 وکٹ پر 123 رنز بنائے اور اُسے انگلش ٹیم کا خسارہ پورا کرنے کےلیے مزید 49 رنز کی ضرورت ہے۔
ایلکس کیری نے 26، کیمرون گرین نے 24 اور ٹریوس ہیڈ نے 21 رنز بنائے، انگلش ٹیم کے کپتان آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے صرف 23 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، 2، 2 کھلاڑیوں کو جوفرا آرچر اور برائیڈن کارز نے آؤٹ کیا۔