• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کی فلاحی تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے پر کیئر کا گورنر اور اٹارنی جنرل کیخلاف مقدمہ

ٹیکساس(رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ) مسلم سول رائٹس تنظیم CAIR کی جانب سے گزشتہ روز وفاقی عدالت میں ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ اور اٹارنی جنرل کین پیکسن کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ۔ یہ مقدمہ ڈیلس فورت ورتھ اور آسٹن کے CAIR چیپٹرز نے جمعرات کو داخل کیا، جس کا مقصد اس گورنر پرکلی میشن کو روکنا ہے جس میں CAIR کو ’’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘‘ قرار دے کر اس پر ٹیکساس میں زمین خریدنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ‏CAIR کے مطابق گورنر نے بغیر کسی نوٹس، شواہد یا سماعت کے ایک امریکی نان پروفٹ کو دہشتگرد قرار دیا، جو وفاقی اور ریاستی قانون دونوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اختیار صرف امریکی وزیر خارجہ کو حاصل ہے، لہٰذا گورنر کا یکطرفہ قدم وفاقی آئین کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز ہے۔ CAIR نے 14ویں ترمیم کے تحت یہ بھی کہا کہ ایبٹ کے حکم سے ان کی شہرت اور املاک کے حقوق متاثر ہوئے، جبکہ پہلی ترمیم کے مطابق ان کی آزادی اظہار اور سیاسی سرگرمیوں کو نشانہ بنایا گیا، خصوصاً اس لیے کہ CAIR اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں پر مسلسل تنقید کرتی رہی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید