• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: میٹا کا 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان

کینبرا(نیوز ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 4دسمبر سے آسٹریلیا میں 16سال سے کم عمر صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز سے ہٹا دے گی۔یہ اقدام آسٹریلوی حکومت کے اُن نئے قوانین کے تحت کیا جا رہا ہے جس کے مطابق 10 دسمبر کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 16 سال سے کم عمر بچوں کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔آسٹریلیا نے فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید