کراچی (نیوز ڈیسک) اطالوی فنکار موریزیو کاتیلان کے 18قیراط سونے سے تیار کردہ کام کرنے والے ٹوائلٹ ”امریکا“ منگل کو 3ارب 37کروڑ 20لاکھ روپے (12,110,000ڈالر) میں فروخت ہوا۔ یہ 223پاؤنڈ وزنی ٹوائلٹ 2016 میں تخلیق کیا گیا اور اس ماہ Breuer بلڈنگ میں خصوصی پریویو کے لیے رکھا گیا، جہاں لوگ اسے ذاتی طور پر دیکھ سکتے تھے۔ یہ کاتیلان کی تین تخلیقات میں سے ایک ہے اور پہلی بار میوزیم میں پیش کیا گیا تھا۔