کراچی (نیوز ڈیسک) فیشن ڈپلومیسی: میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس عشائیے میں زمردی سبز رنگ کا گاؤن پہنے ٹرمپ کے ساتھ سعودی ولی عہد کو وائٹ ہاؤس میں ولی عہد کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کیلئے خوش آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے منگل کے روز سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا استقبال کرتے ہوئے نہ صرف فیشن بلکہ سفارتی پیغام بھی دیا۔