• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے رونالڈو کیساتھ فٹبال کھیلتے ہوئے وائرل اے آئی ویڈیو شیئر کردی

واشنگٹن (جنگ نیوز)ٹرمپ نے رونالڈو کیساتھ فٹبال کھیلتے ہوئے وائرل اے آئی ویڈیو شیئر لردی۔ فٹبالر نے حال ہی میں ٹرمپ کیساتھ اسٹیٹ ڈنر میں شرکت کی، انہیں وائٹ ہاؤس کی گولڈن کی دی گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وائرل اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے اندر فٹبال کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں، یہ ویڈیو صدر کی چند روز قبل رونالڈو کے ساتھ اسٹیٹ ڈنر میں ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ٹرمپ کو اسٹائلائزڈ فٹبال مووز ہیڈرز، ڈرِبلز اور کیپ اَپس کرتے دکھایا گیا ہے، جس نے فوراً لاکھوں ویوز حاصل کرلیے۔ یہ منظر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیاست میں مصنوعی میڈیا اور اس کی حقیقت پر بحث بڑھ رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو حیرت، مزاح اور سیاسی تبصروں کے ساتھ سراہا گیا۔ رونالڈو نے اپنی وائٹ ہاؤس آمد اور ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ’گولڈن کی‘ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ نئی نسل کے لیے امن اور ذمہ داری کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مستقبل میں سیاسی پیغام رسانی میں اے آئی کے بڑھتے کردار کو مزید نمایاں کرتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید