نئی دہلی(نیوز ڈیسک) پابندیوں کا خطرہ، بھارت کی ریلائنس انڈسٹریز نے روسی تیل کی درآمد بند کردی ،جام نگر ریفائنری میں 20 نومبر سے روسی تیل کا استعمال مکمل طور پر روک دیا گیا۔بھارت کی ریلائنس انڈسٹریز نے کہا ہے کہ اس نے 20 نومبر سے مغربی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں واقع اپنے ریفائننگ کمپلیکس کے لیے روسی خام تیل کی درآمد روک دی ہے۔