نئی دہلی ( نیوزڈیسک) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے جمعرات کے روز ایک امریکی کمیشن کی امریکی کانگریس میں پیش کی گئی اس رپورٹ کو، جس میں ایک چار روزہ جھڑپ میں ’’بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی فوجی کامیابی‘‘ کا ذکر کیا گیا ہے، بھارت کی سفارت کاری کے لیے ایک اور شدید دھچکا قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ کیا وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزارتِ خارجہ اس پر باقاعدہ اعتراض درج کرائیں گے؟کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر بھی طنز کیا جس میں انہوں نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا کہ انہوں نے ’’آپریشن سندور‘‘ کو بھارت پر 350 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دے کر روک دیا تھا۔