• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیز سیریز: انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 205 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے اولی پاپ نے 33 اور بین ڈکٹ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3 اور اسٹاک بولینڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مچل اسٹارک نے پہلے اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھی، ٹیسٹ میں ان کی کل 10 وکٹیں ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی اور پوری ٹیم 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم 172 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم بھی پہلی اننگز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید