• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ، ولورینٹ گیم کا ٹائٹل گیم تھیوری نے جیت لیا

پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کے ولورینٹ گیم کا ٹائٹل گیم تھیوری کی ٹیم نے جیت لیا ہے۔

کراچی میں وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر نے پہلے گیمز کے فائنل کے انعامات تقسیم کیے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب میں بتایا کہ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو شرکت کرنا تھی۔ سیاسی مصروفیات کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کرسکے، ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا انعقاد پارٹی چیئرمین کا وژن تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جیو سوپر نے فائنل براہ راست نشر کیے، جو اچھا اقدام ہے، ای اسپورٹس کے مقابلے ہر سال کروانے کےلیے سالانہ کلینڈر میں شامل کریں گے۔

محمد بخش مہر نے یہ بھی کہا کہ سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ میں 4 سو سے زائد ٹیموں اور 25 سو کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید