• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: سب سے مقبول شادی کی تاریخ کونسی ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں 2023 کی سب سے مقبول شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

نیشنل اسٹیٹیسٹکس کے ادارے او این ایس کے مطابق 2 ستمبر 2023 انگلینڈ اور ویلز میں سب سے زیادہ شادیاں ہونے والا دن ثابت ہوا، جس روز 3227 جوڑوں نے شادی کی۔

اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ 2023 میں شادیوں کا سب سے مقبول دن رہا، جس پر ہونے والی شادیوں کی شرح 41.9 فیصد یعنی 93918 تھی۔

سول پارٹنرشپ کے لیے بھی ستمبر سب سے پسندیدہ مہینہ رہا، جس میں 744 سول پارٹنرشپس ہوئیں، جو مجموعی تعداد کا 9.9 فیصد ہے۔

اس کے برعکس جنوری شادیوں اور سول پارٹنرشپ دونوں کے لیے سب سے کم مقبول مہینہ رہا، جس میں صرف 2.6 فیصد شادیاں اور 6.3 فیصد سول پارٹنرشپس ہوئیں۔

سال 2023 میں مجموعی طور پر 224402 شادیاں ہوئیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 9.1 فیصد کم ہے، دوسری جانب سول پارٹنرشپس کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا اور تعداد 7547 تک جا پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق مردوں کی شادی کی اوسط عمر 34.8 سال جبکہ خواتین کی 33 سال رہی، جو اب تک ریکارڈ ہونے والی بلند ترین عمروں میں شامل ہے۔

مجموعی طور پر 1973 سے 2023 تک انگلینڈ اور ویلز میں شادیوں کی شرح میں 44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید