• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیمبلنگ ایپ اسکینڈل، ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے جوئے کی اپلیکشنز کی پرموشن کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے سعد الرحمٰن کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے فیصلہ سنایا ہے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکلاء عمران چڈھر اور شہریار گورایہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی ایس آئی اے) نے 17 اگست 2025 میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ملزم پر جوئے کی ایپس کی تشہیر کا الزام عائد ہے۔

نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید