• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سردیوں میں خشک میوہ جات خاص طور پر مونگ پھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے، تاہم عام طور پر یہ بات کہی جاتی ہے کہ مونگ پھلی کھانے کے فوراً بعد پانی پینا گلے میں خراش یا کھانسی کا باعث بن سکتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اس متعلق سائنسی تحقیق تو محدود ہے، لیکن مونگ پھلی کی خشک ساخت اور اس میں موجود قدرتی تیل بعض افراد کے گلے میں ہلکی سی جلن پیدا کر سکتے ہیں اور ایسے میں فوراً پانی پینا بعض اوقات تکلیف کا باعث بن جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ زیادہ تر احتیاطی مشورہ ہے، کوئی سخت طبی اصول نہیں۔

دل کی صحت کے لیے مفید

ماہرین کے مطابق مونگ پھلی میں موجود صحت بخش چکنائی کولیسٹرول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے، جو دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

وزن کم رکھنے میں مددگار

مونگ پھلی میں پروٹین اور فائبر زیادہ ہوتا ہے جو پیٹ دیر تک بھرا رکھتا ہے، اس لیے اعتدال میں کھانے سے وزن کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

پروٹین کا بہترین ذریعہ

100 گرام مونگ پھلی میں تقریباً 25 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے، جو جسم کی نشوونما کے لیے اہم ہے، مونگ پھلی کا مکھن بھی پروٹین کا آسان ذریعہ ہے۔

شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون

مونگ پھلی کا گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، جس سے خون میں شکر کی سطح تیزی سے نہیں بڑھتی، اسی وجہ سے ذیابیطس کے مریض بھی اسے متوازن غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

صحت سے مزید