• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا لگ رہا ہے دوسری بار اپنے والد کو کھو دیا، کپل شرما

فوٹو: ایکس/ کپل شرما
فوٹو: ایکس/ کپل شرما 

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمیندر کی موت پر فلم انڈسٹری اور شوبزنس فنکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

معروف کامیڈین و ٹی وی میزبان کپل شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دھرمیندر کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کا چلے جانا دل کو چیر دینے والا ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں نے دوسری بار اپنے والد کو کھو دیا ہو۔

کپل شرما نے دھرمیندر سے متعلق لکھا کہ جو محبت اور دعائیں آپ نے مجھے دیں، وہ ہمیشہ میرے دل اور یادوں میں زندہ رہیں گی۔

کامیڈین نے مزید کہا کہ کسی کے دل میں پل بھر میں گھر بنانا آپ ہی کو آتا تھا، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار اور بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر چل بسے، ان کی موت سے شائقین اور فلمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 89 سالہ معروف اداکار گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، گزشتہ دنوں ان کو سانس سے متعلق شدید تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھرمیندر کی آخری رسومات پون ہنس کریمیٹریم ممبئی میں ادا کی گئیں۔

رسومات میں ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی اور بیٹی ایشو دیول سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی بڑے نام شریک تھے جس میں امتابھ بچن، جیا بچن، ابھیشک بچن، عامر خان اور دیگر افراد بھی شامل تھے۔

معروف فلم ساز کرن جوہر نے بھی انسٹاگرام پر دھرمیندر کی موت کی تصدیق کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مین اسٹریم سنیما کے ہیرو میگا اسٹار کا دور ختم ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید