پاکستان کے نامور باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کر دیا، وہ اپنی اگلی باؤٹ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں لڑیں گے۔
عثمان وزیر کے کیریئر کی یہ 18ویں پروفیشنل فائٹ ہو گی، اس سے قبل وہ 17 فائٹس میں رنگ میں اُتر چکے ہیں، جس میں وہ ناقابلِ شکست ہیں، 13 مقابلوں میں اُنہوں نے اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ بھی کیا ہے۔
عثمان وزیر نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، رانا ثناء اللّٰہ اور رانا مشہود سے اسپانسرشپ کی درخواست بھی کی ہے تاکہ وہ ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔