• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ کے پیش نظر شجرکاری کی اہمیت بڑھ گئی،خواجہ عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے جیلانی پارک کا دورہ کیا اور اپنی سالگرہ کے موقع پر شجرکاری کی ، مینجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد ، سینئر افسران ذیشان نصر اللہ رانجھا، احمد سعید منج، میڈم فرح دیبا، میڈم زونابٹ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے شجر کاری کے بعد خود دعا کروائی اور صحت و تندرستی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور سالگرہ کے موقع پر شجرکاری کا اہتمام کرنے پر ایم ڈی راجہ منصور احمد اور پی ایچ اے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سموگ کی صورتحال کے پیش نظر شجرکاری کی اہمیت اور بھی زیادہ ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اپنی سالگرہ کے موقع پر شجر کاری انکے لیے خوشی اور مسرت کا ذریعہ ہے-
لاہور سے مزید