• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کے ہاتھوں ہزاروں خواتین شہید، بے  حرمتی بطور جنگی ہتھیار استعمال، خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر رپورٹ

سرینگر (کے پی آئی) دنیا بھر میں ایک طرف ’’خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن“ منایا جا رہا ہے جب کہ دوسری طرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین 1947 سے بھارت کے مسلسل فوجی قبضے اور سیاسی ناانصافیوں کی وجہ سے ناختم ہونے والے مصائب، ریاستی دہشت گردی، مظالم، خوف اور اذیت کا بدستور شکار ہیں۔ اس موقع پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، منگل کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ قابض بھارتی فو ج نے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ37برس کے دوران اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دورا ن 2 ہزار 3 سو 56 خواتین کو شہید اور 11ہزار 2 سو 69 کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 1989 سے اب تک بھارتی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے 22 ہزار 9 سو91 کشمیری خواتین بیوہ ہوئیں۔

دنیا بھر سے سے مزید