• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میری ماسی ماں ہے، دھرمیندر کا پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل

لاہور(خالدمحمودخالد) بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کی وفات کے فوراً بعد ان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو گیا ہے۔1990 کی دہائی کے اس ٹی وی انٹرویو میں دھرمیندر نے کہا تھا کہ ہندوستان اگر میری ماں ہے تو پاکستان میری ماسی ماں ہے۔ اب یہ دو مائیں اگر ایک دوسرے کو گلے لگا لیں تو ہم بچوں کو کتنا سکون ملے گا۔ اللہ سے، بھگوان سے، واہِ گورو سے دعا کریں کہ ہم سب مل کر رہیں اور خوش رہیں۔ دھرمیندر کئی مواقع پر تقسیمِ ہند کا ذکر کرتے تھے۔ انھوں نے اپنے بیٹے بوبی دیول کے ساتھ ایک شو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی پہلی محبت حمیدہ نامی لڑکی تھی جو 1947 میں اپنے خاندان سمیت پاکستان چلی گئی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید