کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی اعلیٰ عدالت کا تاریخی فیصلہ، تمام رکن ممالک کو ہم جنس شادیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔ بیرون ملک رجسٹرڈ ہم جنس شادی کا انکار آزادانہ نقل و حرکت اور خاندانی حقوق کی خلاف ورزی قرار، پولینڈ نے جرمنی میں ہونے والی شادی کو ماننے سے انکار کیا تھا، فیصلے پر تنقید اور خوشی دونوں کا اظہار کیا جا رہا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ کی اعلیٰ عدالت نے منگل کو فیصلہ دیا کہ ہر EU ملک کو کسی دوسرے رکن ملک میں رجسٹرڈ ہم جنس شادی کو تسلیم کرنا ہوگا، جس کا مقدمہ دو پولش شہریوں نے دائر کیا تھا جن کی شادی 2018 میں برلن میں ہوئی تھی مگر پولینڈ نے اسے قانونی طور پر ریکارڈ کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ایسا انکار یورپی قوانین، آزادانہ نقل و حرکت اور خاندانی زندگی کے حقوق کے خلاف ہے۔ اس فیصلے کا پولینڈ میں ملا جلا ردِعمل آیا۔