کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کی بی بی سی سے لڑائی، عالمی ساکھ اور آزادیِ صحافت کیلئے نیا خطرہ، امریکی صدر کا 5 ارب ڈالر کا مقدمہ بڑا بحران، دشمن ممالک بی بی سی کو دبانے کیلئے بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ غلط ایڈیٹنگ نے ٹرمپ کے حامیوں سمیت روس، بھارت اور دیگر کو بی بی سی پر سخت تنقید کا نیا موقع فراہم کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں توسیع کے چند ماہ بعد ہی بی بی سی ایک بڑے بحران کا شکار ہے، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینوراما پروگرام میں 6 جنوری کی تقریر کی غلط تدوین پر 5 ارب ڈالر کا مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی، جس سے بی بی سی پر جانبداری کے الزامات شدت اختیار کر گئے اور ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی اور نیوز چیف ڈیبیورا ٹرنَس کے استعفے سامنے آئے۔ اس غلط ایڈیٹنگ نے نہ صرف ٹرمپ کے حامیوں بلکہ روس، بھارت اور دیگر ممالک کو بی بی سی پر سخت تنقید کرنے اور اسے دبانے کا نیا موقع فراہم کیا۔