• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کس راستے سے آئے؟ ویڈیو سامنے آگئی

پشاور میں دہشت گردوں کی شہر کی مختلف راستوں سے گزر کر فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک پہنچنے اور حملہ کرنے کی مکمل ویڈیو تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوٹیجز مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی ہیں، تینوں حملہ آوروں ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو روڈ پر الٹی سمت سے آتے دیکھا جاسکتا ہے، ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب پہنچ کر حملہ آوروں نے مارکیٹ میں موٹرسائیکل کھڑی کی۔ خودکش حملہ آور کو ہیڈکوارٹر کے باہر کافی دیر تک انتظار کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں ٹوپی اور چادر پہنے خودکش حملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے، حملہ آور کو ہیڈکوارٹرز سے کچھ فاصلے پر پیدل آتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، پہلے خودکش حملہ آور نے گیٹ پر دھماکا کیا۔

دھماکے کے بعد دھوئیں اور گردوغبار میں 2 حملہ آور ایف سی ہیڈکوارٹرز میں داخل ہوئے، اندر داخل ہونے کے بعد بکتربند گاڑی نے دونوں حملہ آوروں کا راستہ روکا، بکتربند گاڑی کی وجہ سے حملہ آور پارکنگ ایریا میں چلے گئے۔

ویڈیو کے مطابق حملہ آوروں کو پارکنگ سے باہر نکلنے کی بار بار کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کا منظر بھی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید