واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے، فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری نے سوشل میڈیا پر بیان میں واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک بلاک میں فائرنگ کی گئی ، مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
صدر ٹرمپ کا اب سے کچھ دیر پہلے کہنا تھا کہ دو نیشنل گارڈ ممبران کی حالت نازک ہے، مشتبہ شخص بھی شدید زخمی ہے، تینوں زخمی اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے کو بھاری قیمت چکانی ہوگی، ٹرمپ تھینکس گیونگ کی تعطیل سے قبل فلوریڈا میں تھے۔
فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کردیا گیا، جبکہ کچھ دیر کی بندش کے بعد واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ پر معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔
دوسری جانب نائب صدر وینس نے کہا کہ فائرنگ کرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے۔