• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی چانسلر کا ٹو چائلڈ بینیفٹ کیپ ختم کرنے کا اعلان، لیبر ارکانِ پارلیمنٹ کا اظہار مسرت

لیبر حکومت نے بدھ کو پیش کیے گئے بجٹ میں ٹو چائلڈ بینیفٹ کیپ مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد لیبر کے متعدد ارکانِ پارلیمنٹ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

اس فیصلے کو بچوں کی فلاح، سماجی انصاف اور لیبر پارٹی کی بنیادی اقدار سے ہم آہنگ قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے بجٹ کو لیبر ویلیوز کا آئینہ دار بجٹ قرار دیتے ہوئے چانسلر ریچل ریوز کی پیش کردہ سماجی اصلاحات کی تعریف کی، جن میں ٹو چائلڈ کیپ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ مینشن ٹیکس سمیت کئی ترقی پسند اقدامات شامل ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ٹو چائلڈ کیپ کے خاتمے سے درجہ پارلیمان کے اختتام تک 3 ارب پاؤنڈ کے اخراجات آئیں گے، تاہم اس اقدام سے لاکھوں بچوں کو غربت سے نکالنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ 

تعلیمی اور ورک اینڈ پینشنز سلیکٹ کمیٹیوں کی چیئرز ہیلن ہیز اور ڈیبی ابراہم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ اقدام لاکھوں بچوں کو فوری طور پر غربت سے باہر لائے گا اور مزید بچوں کو اس دلدل میں گرنے سے بچائے گا۔

لیبر رکن پارلیمنٹ اینٹونیا بینس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ وہ اپنی انتخابی کامیابی کے پہلے دن سے اس پابندی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتی آ رہی تھیں اور حکومت نے ہر بچے کو بہتر آغاز دینے کیلئے درست قدم اٹھایا ہے۔

ٹرانسپورٹ سلیکٹ کمیٹی کی چیئر روتھ کیڈبری نے کہا کہ چانسلر نے صرف ایک فیصلے سے تقریباً پانچ لاکھ بچوں کو غربت سے نجات دلادی ہے۔ پارلیمنٹ میں اعلان کرتے ہوئے ریوز نے کہا کہ وہ ایسی پالیسیوں کی نگران نہیں بن سکتیں جو بچوں کو ان کی پیدائش کے حالات کی سزا دیتی ہوں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید