• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستھرا پنجاب، 3 ماہ ملازمت والے ورکرز راشن کارڈ کیلئے اہل ہونگے، وزیر بلدیات

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیر محنت و افرادی قوت خواجہ منشااللہ بٹ کی مشترکہ صدارت میں پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی) آفس میں ایک اجلاس کے دوران ”ستھرا پنجاب“ کے ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کے اجرأ کے جاری عمل کا جائزہ لیا گیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی نے ستھرا پنجاب ورکرز کو خصوصی طور پر راشن کارڈ دینے کی منظوری دی ہے لہذا اب تین ماہ مدت ملازمت والے ورکرز بھی راشن کارڈ کیلئے اہل ہوں گے۔ ان کا کنٹری بیوشن وزیراعلی مریم نواز شریف نے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور سے مزید