• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصل مسئلہ ……

ہمارے دفتر میں کوئی اپنا کام نہیں کرتا۔

مجو نے دُکھ بھرے لہجے میں کہا۔

واچ مین چوکی داری کے بجائے چائے بناتا ہے،

ایڈمن آفیسر باس کے بچوں کا پرسنل ڈرائیور بن گیا ہے،

منیجر نے اپنی ڈیوٹی کینٹین بوائے کو سونپ دی،

ڈرائیور نے چوکی دار کی ذمے داری سنبھال لی،

فنانس کا شعبہ لیگل ٹیم دیکھتی ہے،

اور سارے مقدمات ایچ آر والے بھگتاتے ہیں۔

پاکستان میں ہر جگہ یہی تماشا ہے۔میں نے تاسف سے کہا۔

اوریہی اصل مسئلہ ہے۔ اچھا، تم آفس میں کیا کرتے ہو؟

میرے سوال پر وہ جھینپ گیا: ’’ویسے تو کمپیوٹر آپریٹر ہوں،

مگر سارا وقت…لوگوں کی ٹوہ لینے ہی میں نکل جاتا ہے۔‘‘

تازہ ترین