• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ کیارا اور سدھارتھ کی بیٹی کے نام جانتے ہیں؟

بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے بالآخر مداحوں کو اپنی بیٹی کا نام بتادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے 15 جولائی 2025ء کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی تھی، اب اُس کے نام کا باضابطہ اعلان 28 نومبر کو کردیا ہے۔

انہوں نے بیٹی کے نام کے اعلان کے موقع پر ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں ہاتھوں میں ننھے پیر خوبصورت موزوں میں قید تھے۔

جوڑے نے اعلان کیا کہ اُن کی صاحبزادی کا نام سَرایاہ ملہوترا ہے، جس کے عبرانی زبان میں معنی ’شہزادی‘ کے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں درج ہے کہ دعاؤں سے ہماری بانہوں تک، ہماری نعمت ہماری شہزادی سرایاہ ملہوترا۔ جوڑے نے اس موقع پر یہ نام رکھنے کی وجہ مداحوں سے شیئر نہیں کی۔

ممبئی کے ریلائنس اسپتال میں پیدا ہونے والی سرایاہ ملہوترا کے نام کے اعلان پر شلپا سیٹی اور کرن جوہر سمیت کئی ستاروں نے جوڑے کو مبارک باد دی ہے۔

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی 7 فروری 2023ء کو جیسلمیر میں ہوئی تھی۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید