پاکستان کرکٹ ٹیم نے سال 2025ء میں 34 ٹی20 میچز میں 235 چھکے لگائے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی20 فارمیٹ میں کھیل کے جدید انداز اپنا لیے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے رواں سال چھکے مارنے کی اوسط میں بہتری آئی ہے ٹیم نے 34 میچز میں 3872 گیندوں کھیلیں اور 235 چھکے لگائے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گرین شرٹس نے ہر میچ میں تقریبا 7 اور ہر 16 گیندوں کے بعد 1 چھکا لگایا ہے۔
رواں سال پاکستانی ٹیم نے 34 ٹی20 میچز میں سے 21 میں فتح اپنے نام کی ہے جبکہ گزشتہ برس پاکستانی ٹیم نے 27 میچز میں صرف 152 چھکے لگائے تھے۔