انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بیٹر رابن اسمتھ 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
رابن اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، وہ 1992ء ورلڈ کپ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بیٹر رابن اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میں 4236 رنز بنائے، وہ 1987ء سے 2003ء تک ہمشائر کاؤئنٹی سے منسلک رہے۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رابن اسمتھ آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے۔
رابن اسمتھ الکوحل کے استعمال اور مینٹل ہیلتھ کی وجہ سے کافی عرصے زیرِ علاج رہے، تاہم ان کی فیملی کا کہنا ہے کہ رابن اسمتھ کا انتقال گھر میں ہوا ہے۔
رابن اسمتھ کا شمار انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹرز میں کیا جاتا تھا، وہ اپنے فیورٹ شارٹ اسکوائر کٹ کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے تھے۔