• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کو کئی چیلنجز کا سامنا، ڈاکٹر سید اختر علی شاہ

پشاور(جنگ نیوز)زرعی یونیورسٹی پشاور میں یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر نے وزیراعلیٰ چانسلر خیبرپختونخوا یونیورسٹیز کی ہدایات پر " kP NFC Share and Merged Areas Challenges" کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے کی۔ سیمینار کے سپیکر سابق آئی جی پی ڈاکٹر سید اختر علی شاہ ایڈوکیٹ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواکو کئی چیلنجز کا سامنا ہیں۔ صوبے کی مالی ضروریات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ضم شدہ اضلاع کی بنیادی ڈھانچے اور بحالی کے لئے مالی وسائل درکار ہیں جس کے لئے گورنمنٹ کی سطح پر بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر سنجیدہ حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی تاکہ نیشنل فنانس کمیشن میں صوبے اور وفاق کے مابین ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے صوبے میں عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے کام کیا جا سکے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے اور ملک کے مضبوط معاشی نظام کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر ے۔ وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے سیمینار کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان قدرتی خزانوں سے مالا مال ملک ہے۔ قدرت نے اس خطۂ ارضی کو پہاڑوں، دریاؤں، صحراؤں، سرسبز وادیوں، معدنی وسائل اور زرعی استعداد سے نوازا ہے۔ خیبر پختونخواہ معدنی دولت سے مالا مال ہے جسے موثر اوردرست منصوبہ بندی کے ذریعے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا کام تعلیم و تخلیق ہے انہوں نے نیشنل فنانس کمیشن میں خیبر پختونخوا کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار کے آرگنائزر و ڈائریکٹر یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر انور علی شاد نے سیمینار میں شرکاء کو خوش آمدید کہا۔
پشاور سے مزید