پشاور ( لیڈی رپورٹر)مہمند سٹوڈنٹس یونین کی جانب سے "مومند ثقافتی شام"کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دگیا ہے یونین کے مطابق یہ تقریب 27 دسمبر کو دوپہر 2 بجے سے شام 8 بجے تک نشتر ہال، پشاور میں منعقد ہوگی اس ثقافتی پروگرام کا مقصد مہمند قبیلے کی روایات، ثقافتی ورثے، موسیقی اور اقدار کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر ثقافتی شو، روایتی موسیقی، معلوماتی سیشنز اور نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ اتحاد، ثقافتی شناخت اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔