پشاور( لیڈی رپورٹر )محکمہ مال کے قدیمی محافظ خانہ کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیاہے جس کے افتتاح کے موقع پر پشاور کے عوام کی تفریح کے لیے ورثہ پشاور کے نام سے تین روزہ فیسٹیول کا انعقاد ہوگآ،جس میں میوزک، فوڈ اسٹال اور دیگر مختلف تفریحی پروگرام تین دن پیش کیے جائیں گےداخلہ مفت ہوگا جس کے بعد محافظ خانہ کو نئے سال کے پہلے مہینے میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔