• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ڈسٹرکٹ کورٹس میں شام کی عدالتیں شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

پشاور( نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری پشاور میں شام کی عدالتیں شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سیشن جج پشاور انعام اللہ وزیر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شام کے اوقات میں ڈسٹرکٹ کورٹس نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت ایڈیشنل سیشن جج 8 اور ریٹ کنٹرولر 1 پشاور کو شام کی مقدمات نمٹانے کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اس سے قبل ایبٹ آباد سے شام کی عدالتوں کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نےایک کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا تھا کہ ضلعی عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے شام کی عدالتیں شروع کرنے پر کام ہورہا ہے جس سے کم وقت میں مقدمات نمٹائے جاسکیں گے اور لوگوں کو فوری انصاف مل سکے گا۔