پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
محمد رضوان بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے، اس بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ اگر آپ آسٹریلیا میں پرفارم کرتے ہیں تو دنیا آپ کو جاننےلگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بگ بیش لیگ میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، 2019 سیریز کے بعد لوگ مجھے پہچاننا شروع ہو گئے تھے۔
محمد رضوان نے مزید کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی دل سے اور بہادری کے ساتھ کھیلتے ہیں، وہاں کی کنڈیشنز مجھے بہت اچھی لگتی ہیں کیونکہ یہ بیٹر اور بولرز دونوں کے لیے چیلنجنگ ہوتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں کھیلی جانےوالی میری اننگز کریئرکو تبدیل کرنے والی تھی، جس انداز سے آسٹریلین کھیلتے ہیں وہ مجھے اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ یہ نہیں دیکھتے کہ دنیا کیا کر رہی ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر نے یہ بھی کہا کہ شاہین آفریدی مجھے اٹیک کرتے ہیں اور میں بھی جواب میں اٹیک کرتا ہوں، میں ان کے خلاف باؤنڈریز لگاؤں گا اور وہ میری وکٹ لینےکی کوشش کریں گے، میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔