پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آن لائن جعلی خبروں (Fake News) اور غلط معلومات کے خلاف مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی اور معتبر صحافت کرنے والے اداروں کو خصوصی لیبل دیا جائے گا تاکہ عوام سمجھ سکیں کہ کون سی خبر قابلِ اعتماد ہے۔ ایمانوئل میکروں کا کہنا تھا کہ لوگ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں سے متاثر ہو جاتے ہیں۔اس لیے میڈیا کو زیادہ شفاف اور ذمہ دار ہونا چاہیے۔