پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔ تمام اضلاع کو پیشگی اقدامات کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے، پشاور سمیت جنوبی و وسطی اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کمزور مکانات و کھمبوں کو نقصان کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کی صفائی اور احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کا شتکار فصلیں اور مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں، خراب موسم میں غیرضروری سفر سے گریز کیا جائے۔