نوٹیفکیشن……
میرے لیپ ٹاپ میں کوئی خرابی ہوگئی ہے۔
کیا تم ٹھیک کرسکتے ہو؟ میں نے ڈوڈو سے پوچھا۔
اس نے لیپ ٹاپ کا معائنہ شروع کردیا۔
بظاہر ٹھیک لگ رہا ہے۔
تمام ایپس درست ہیں۔
تمہیں کیا مسئلہ نظر آیا، ڈوڈو نے سوال کیا۔
پہلے نوٹیفکیشنز آتے تھے۔
اب نہیں آرہے، میں نے آگاہ کیا۔
کیا تم نے نیا آپریٹنگ سسٹم ڈائون لوڈ کیا ہے،
ڈوڈو نے سوالیہ نگاہوں سے دیکھا۔
ہاں، چند دن پہلے کیا ہے، میں نے اقرار کیا۔
ڈوڈو نے کہا، یہ معمول کی بات ہے۔
نیا سسٹم لگانے کے بعد کبھی کبھار
نوٹیفکیشن آن ہونے میں تاخیر ہوجاتی ہے۔