• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیشتر اسرائیلیوں کی نیتن یاہو کی بغیر اعترافِ جرم معافی کی مخالفت

کراچی (نیوز ڈیسک) سروے میں بیشتر اسرائیلیوں کی نیتن یاہو کی بغیر اعترافِ جرم معافی کی مخالفت، 53.2 فیصد عوام نیتن یاہو کو بغیر جرم تسلیم کیے صدارتی معافی دینے کے حق میں نہیں۔ صرف 24.8 فیصد ہریڈی ڈرافٹ ایگزیمپشن بل کی موجودہ شکل کے حامی ہیں۔ الیکشن پر اپوزیشن کو حکومت کیلئے کم از کم ایک عرب پارٹی کی ضرورت ہوگی۔ ٹائمز آف اسرائیل میں شائع نئی پول کے مطابق زیادہ تر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اس کے فوجداری مقدمے میں صدارتی معافی دینے کے حق میں نہیں ہیں، جب کہ ہریڈی ڈرافٹ-ایگزیمپشن بل کی حمایت بھی کمزور ہے۔ پول 500 یہودی اور عرب شرکاء پر کی گئی تھی اور اس میں 4.4% مارجن آف ایرر ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید