• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری نے ٹوکیو میں رشتے کی تصدیق کردی

ٹوکیو ( آن لائن ) جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری نے ٹوکیو میں رشتے کی تصدیق کردی، رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے سابق وزیراعظم اور امریکی گلوکارہ سابق جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیڈا اور ان کی اہلیہ یوکو کے ساتھ اس ہفتے ٹوکیو میں دوپہر کے کھانے کے لیے شریک ہوئے۔کیشیڈا نے ایک تصویر X پر شیئر کی جس میں جوڑے کوکرسمس ٹری کے سامنے کھڑا دکھایا گیا ہے،ٹروڈو نے جاپانی ہم منصب کے پوسٹ پر جواب میں لکھا کہ کیٹی اور میں آپ اور یوکو کے ساتھ بیٹھ کر بہت خوش ہوئے۔ شکریہ فومیو، آپ کی دوستی اور بین الاقوامی قوانین پر مبنی نظام اور سب کے بہتر مستقبل کے لیے آپ کی وابستگی کے لیے۔ٹوکیو میں ٹروڈو اور پیری کی ہاتھ پکڑے ہوئے تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ سابق کینیڈین وزیراعظم اپنی بہترین زندگی گزار رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید